ڈیفالٹر کینٹ کچہری کے پراسیکیوٹر کیخلاف ریکوری کے دعوی پر نوٹس

ڈیفالٹر کینٹ کچہری کے پراسیکیوٹر کیخلاف ریکوری کے دعوی پر نوٹس

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے بینک الفلاح کے ڈیفالٹر کینٹ کچہری کے پراسیکیوٹر کے خلاف ریکوری کے دعوی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر17اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔فاضل جج سید پرویز علی شاہ نے بینک الفلاح کے ریکوری کے دعوی پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب کریمنل پراسکیوشن سروس کے پراسیکیوٹر کاشف سہیل نے 2013ء میں کریڈٹ کارڈ کی سہولت حاصل کی اور بینک کی رقم استعمال کرنے کے بعد ادائیگی نہیں کی، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ پراسکیوٹر کاشف سہیل کو ریکوری کے لئے متعدد بار نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں مگر اس کے باوجود بنک کی رقم ادا نہیں کی جا رہی ،ڈیفالٹر پراسیکیوٹر سے رقم کی ریکوری کے لئے ایک لاکھ 20ہزار روپے کی ڈگری جاری کی جائے۔

مزید : علاقائی