ملک میں چور مچائے شور کی فلم لگی ہے

ملک میں چور مچائے شور کی فلم لگی ہے
 ملک میں چور مچائے شور کی فلم لگی ہے

  

  • اسلام آباد (آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے تصادم کا فیصلہ کر لیا ہے صرف ایک نااہل شخص کو بچانے کے لئے آئین میں ترمیم کی گئی ہے ملک میں چور مچائے شور کی فلم لگی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے کے بعد شیخ رشید نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص کو بچانے کے لئے بل پاس کیا گیا ہے ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ (ن) لیگ نے اداروں کے ساتھ تصادم کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو کسی چیز میں کوئی دلچسپی نہیں ہے آصف زرداری چاہتا ہے کہ نیب کا چیئرمین ان کی مرضی کا ہو ۔ پیپلزپارٹی انتخاب سے باہر ہو چکی ہے اب صرف (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کا مقابلہ ہو گا ۔ پنجاب میں اور سندھ میں صرف ایم کیو ایم پاکستان ہی ہے ۔ شیخ رشید نے اپنی نااہلی مانتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہونے والے بل پیش ہونے کا کوئی پتہ نہیں چل سکا کہ کب اور کیسے بل پاس کیا گیا ۔

    ، شیخ رشید

مزید : صفحہ اول