ذاتی مفادات کیلئے آئین میں ترامیم کی

ذاتی مفادات کیلئے آئین میں ترامیم کی
 ذاتی مفادات کیلئے آئین میں ترامیم کی

  

چنیوٹ (این این آئی) سابق وفاقی وزیر و مرکزی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لبادہ میں ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والے کون ہیں اب یہ بات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں رہی ۔جمہوریت اور مسلم لیگ (ن )کا آپس میں دور ،دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے آئین و قانون میں ترامیم کی جا رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی سید حسن مرتضیٰ ،سید حسن شاہ،علی رضا زیدی ایڈووکیٹ،ملک خلیل احمد سے پارٹی معاملات پر ہونے والی ایک اہم ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ملک کے وزیر اعظم نہیں بلکہ شرف خاندان کے منشی ہیں اور انہیں منشی خاقان عباسی سمجھا جائے انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کا واویلا آج سب کے سامنے آچکا ہے کہ علی بابا چالیس چور کون ہے اور کس کو بچانے کیلئے کس کس قانون اور آئین میں ترمیم کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہپاکستان مسلم لیگ (ن )جمہوریت کے روپ میں آئین و قانون اور ملک کے معتبر ترین اداروں کے تقدس کو پامال کرنے میں لگی ہوئی ہے جو کہ ملکی اور سیاسی تاریخ میں سیاہ ترین دور سے کم نہیں انہوں نے کہا کہنا اہل نواز شریف کی چوری سے متعلق پیشی پر وزیر داخلہ سمیت دیگر وزرا کا جانا بہت سارے سوالا ت کو جنم دیتا ہے یہ کیا ہو رہا ہے اور کیا کیا جا رہا ہے اس پر نواز شریف ٹولے کو مستعفی ہونا چاہئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھرپور اپوزیشن کی اور کرتے رہیں گے

،قمر زمان کائرہ

مزید : صفحہ اول