افغان سرحد کے پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ : نائب صوبیدار شہید

افغان سرحد کے پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ : نائب صوبیدار شہید
 افغان سرحد کے پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ : نائب صوبیدار شہید

  

راولپنڈی (این این آئی) افغان سرحد کے پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سرحد کے پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار اظہر علی شہید ہوگیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے افغان سرحد کے پار سے فائرنگ راجگال میں مستل درہ میں کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائب صوبیدار کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کی گئی۔ شہید جوان کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے میں لے جایا جائیگا جہاں ان کی مکمل فوجی اعزاز کیساتھ تدفین کی جائیگی۔

مزید : صفحہ اول