لاس ویگاس شوٹنگ ،ایک اور زخمی ہلاک ،تعداد59 ہوگئی

لاس ویگاس شوٹنگ ،ایک اور زخمی ہلاک ،تعداد59 ہوگئی

واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) امریکی شہر لاس ویگاس میں اتوار کی رات ایک میوزک کنسرٹ پر ہونے والی شوٹنگ میں ایک اور شدید زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 59 ہوگئی اور ہسپتالوں میں رپورٹ ہونے والے زخمیوں کی تعداد 600 کے لگ بھگ معلوم ہوئی ہے، جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ امریکہ کی حالیہ تاریخ میں کسی اور مسلح شخص کے ہاتھوں وسیع پیمانے پر فائرنگ کا یہ بدترین واقعہ سامنے آیا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ابھی تک اس کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے اور واحد حملہ آور سفید فام 64 سالہ سٹیفن پیڈاک کے بارے میں ابتدائی تفتیش میں اس کا ماضی میں کوءئی جرائم پیشہ ریکارڈ نہیں ملا۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے حکام نے واشنگٹن میں ایک بیان میں اس فائرنگ کے سلسلے میں داعش کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ حملہ آور کے بین الاقوامی یا مذہبی دہشت گردی سے کسی تعلق کے شواہد نہیں مل سکے۔

لاس ویگاس

مزید : صفحہ اول