نواز شریف کارکنوں کے اعزاز میں آ ج تقریب سے خطا ب کر یں گے
لاہور(جنرل رپورٹر) نواز شریف ضمنی الیکشن میں بہترین مہم چلانے پر کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے آج خطاب کریں گے۔ضمنی الیکشن کے دوران بہترین مہم چلانے پر وہ کارکنوں کی کاوشوں کو سراہیں گے اور ووٹرز کا شکریہ ادا کریں گے ۔کارکنوں نے سابق وزیراعظم کے پرتپاک استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آ ج الحمراہال میں این اے ایک سو بیس کے الیکشن میں لیگی کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔سابق وزیراعظم عوام کا مسلم لیگ ن پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کریں گے۔ مسلم لیگ ن لاہور کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کا الحمرا ہال میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔تقریب میں وفاقی وزیر پرویز ملک ، ارکان قومی اسمبلی مہر اشتیاق احمد ، ملک ریاض ، وحید عالم خان ، صوبائی وزرا میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان ، خواجہ عمران نذیر ، بلال یاسین ، ماجد ظہور، چودھری شہباز احمد ، غزالی سلیم بٹ ، سیف الملوک کھوکھر ، میاں نصیر احمد ، یاسین سوہل اور سید توصیف شاہ سمیت دیگر بھی موجود ہوں گے۔