سعودی عرب میں پاکستان اور سعودی شاہی بری افواج کی مشقوں کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستان اور سعودی شاہی بری افواج کی مشقوں کا آغاز

ریاض (اے این این) سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں فوجی مشق " اسح1" کا آغاز ہوا۔ مشق میں سعودی شاہی بری افواج اور پاکستانی فوج شریک ہیں۔مملکت کے شمال مغربی علاقے میں آپریشنز ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل یوسف خیر اللہ لشہرانی نے واضح کیا کہ" اسح 1" کامقصد عسکری تجربے اور لڑائی کی مہارت کے تبادلے کے علاوہ یونٹوں کی ہمہ وقت تیاری کی سطح کو بلند کرنا ہے۔بعد ازاں مشق میں پاکستانی فوج کے کمانڈر محمدعارف نے اپنے خطاب میں سعودی عرب میں ہونے والی اس مشق میں پاکستانی فوج کی موجودگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اس کی افواج کی مملکت سعودی عرب اور اس کی افواج کے ساتھ ا خوت اور دو طرفہ اعتماد پر مبنی طویل تاریخ ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ اسح 1 فوجی مشق کا مقصد لڑائی کے دوران جدت طرازی کے حامل آلات کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل کرنا ہے اور پاکستانی فوج اس نوعیت کے خطرات پر قابو پانے میں مہارت رکھتی ہے۔اس موقع پر مملکت کے شمال مغربی علاقے کے کمانڈر نے بھی اپنے خطاب میں پاکستانی فوج کے تجربے کو سراہتے ہوئے بتایا کہ اس مشق کے دوران عسکری تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر