برطانوی تاریخ میں پہلی خاتون جج سپریم کورٹ کی صدر منتخب،حلف اٹھا لیا

برطانوی تاریخ میں پہلی خاتون جج سپریم کورٹ کی صدر منتخب،حلف اٹھا لیا

لندن (اے این این) برطانیہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک خاتون جج، سپریم کورٹ کی صدر منتخب ہوئی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق 72 سالہ خاتون جج بیرونس برنڈا ہیل نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔صدرکے طور پر نامزدگی کے وقت لیڈی ہیل کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے چیلنج ہو گا، میں اسے اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہوں اور کوشش کروں گی کہ برطانیہ کی عوام کو منصفانہ اور جلد انصاف دے سکوں۔بیرونس برنڈا ہیل 2009 سے سپریم کورٹ کی جج ہیں۔ پاکستانی نژاد برطانیہ کے وکلا کی ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر امجد ملک نے لیڈی ہیل کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا ور ایسوسی ایشن کی جانب سے مبارکباد بھی دی۔

مزید : صفحہ آخر