جامعہ کراچی میں اسلامک سٹڈیز کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل لاپتہ

جامعہ کراچی میں اسلامک سٹڈیز کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل لاپتہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جامعہ کراچی میں اسلامک سٹڈیز کے شعبہ اصول دین کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل لاپتہ ہوگئے ،ان کے اہل خانہ کے مطابق کچھ روز قبل رات کے وقت بعض افراد گھر سے زبردستی پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کو ساتھ لے گئے۔اس حوالے سے جامعہ کراچی کے سکیورٹی ایڈوائزر نے کہا ہے کہ پروفیسر اسماعیل کی اہلیہ نے چند روز قبل اپنے شوہر کی گمشدگی کی درخواست دی تھی۔ڈاکٹر محمد اسماعیل کے حوالے سے اہلیہ نے شعبہ کے چیئرمین اور ڈین اسلامک لرننگ کو درخواست دی۔دوسری جانب جامعہ انتظامیہ 15 دن سے اپنے پروفیسر کے لاپتہ ہونے پر خاموش ہے جبکہ جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان نے لاپتہ پروفیسر کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کردیا ۔

مزید : صفحہ آخر