اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی نہ کرنے پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری

اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی نہ کرنے پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری

لاہور (آن لائن) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ درخواست گزار گلزار احمد کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ 19 جولائی کو پبلک سروس کمیشن نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں اسسٹنٹ پروفیسرز کی 10 سیٹوں پر امیدواروں سے کوائف مانگے اس نے تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کر لئے اب اس کا تقرر کرنے کی بجاے اس کو نا اہل کر دیا گیا۔ عدالت اسکا نوٹس لے اور اس کو اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

مزید : صفحہ آخر