طالبہ کو ایکولینس سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے پر چیئرمین تعلیمی بورڈکو 15روز میں فیصلہ کرنے کاحکم
لاہور (آن لائن) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے او لیول پاس کرنے والے طالبہ ماہ نور حیدر کو ایکولینس سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پرتعلیمی بورڈ کے چیئرمین کو 15روز میں فیصلہ کرنے کاحکم دیدیا۔طالبہ ماہ نور حیدر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ماہ نور نے2 سال قبل او لیول کیا اوراعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے قبل اس نے ایکولینس سرٹیفکیٹ کے لئے درخواست جمع کروادی تھی لیکن 2 سال گزرنے کے باوجود یہ سرٹیفکیٹ نہیں دیا جا رہا۔ لہٰذاعدالت اسکا نوٹس لے اور اس کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے طالبہ ماہ نور حیدر کو ایکولینس سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کو 15روز میں فیصلہ کرنے کاحکم دیدیا۔