حمیرا ارشد کو دھمکیاں،ماڈل عنبرین چوہدری کی عبوری ضمانت منظور

حمیرا ارشد کو دھمکیاں،ماڈل عنبرین چوہدری کی عبوری ضمانت منظور

لاہور (آن لائن) لاہور کی مقامی عدالت کے جج نے گلوکارہ حمیرا ارشد کو دھمکیاں دینے کیلئے مقدمہ میں ملوث ماڈل عنبرین چوہدری کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور اسے 50 ہزار کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ گلوکارہ حمیرا ارشد نے تھانہ فیکٹری ایریا میں ماڈل عنبرین چوہدری کے خلاف دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ ماڈل عنبرین چوہدری کے وکیل نے درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ اسکے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کروایا اور درخواست گزار عنبرین چوہدری کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ عدالت نے سماعت کے بعد ماڈل عنبرین چوہدری کی ضمانت منظور کر لی۔

مزید : صفحہ آخر