پی ٹی آئی بلوچستان کے کارکنان کا عمران خان کی رہائش پر دھرنا

پی ٹی آئی بلوچستان کے کارکنان کا عمران خان کی رہائش پر دھرنا

اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان حکومت کے خلاف دھرنے دینے میں مشہور ہیں مگر اب ان کے اپنے کارکن بھی انہی کے خلاف دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں ،پی ٹی آئی بلوچستان کے کارکن بنی گالہ میں سربراہ تحریک انصاف کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دئیے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گھر میں موجود پارٹی رہنماء محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے گھر کے باہر دھرنا دیا ہوا ہے، مظاہرین نے گھر کا مرکزی دروازہ اور راستہ بھی بلاک کردیا ہے، کارکنوں کے دھرنے کی وجہ سے پہلے سے گھر میں آئے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء پھنس کر رہ گئے ۔مظاہرین پی ٹی آئی بلوچستان کو دو ریجن میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف بلوچستان کو دو ریجن میں تقسیم کردیا جاتا ہے تو وہ دیگر سیاسی جماعتوں کو ٹف ٹائم دینے کے قابل ہو جائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر