ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، گرمی کی شدت مزید بڑھ گئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، گرمی کی شدت مزید بڑھ گئی

لاہور(کامرس رپورٹر)صو بائی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جس سے ان علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہا۔ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نور پور تھل، بھکر 41 رحیم یار خان اور لسبیلہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر