عراق کے سابق صدر جلال طالبانی 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

عراق کے سابق صدر جلال طالبانی 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

برلن ( ما نیٹر نگ ڈیسک) عراق کے سابق صدر اور عراقی کرد رہنما، جلال طالبانی 83 برس کی عمر میں برلن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ طالبانی 2005ء سے 2014ء تک عراق کے صدر رہے، جب 2012ء میں ان کے دماغ کی شریان پھٹنے سے کئی جسمانی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، اور وہ عہدے سے سبک دوش ہوگئے تھے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2005ء سے 2014ء تک عراق کے صدر کے طور پر فرائض انجام دینے والے جلال طالبانی برلن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں ، وہ صدر کے عہدے پر فائز ہونے والے پہلے غیر عرب شخص تھے جبکہ انہیں عراق کو متحد کرنے والی شخصیت قرار دیا جاتا رہا ہے ۔

جلال طالبانی

مزید : صفحہ آخر