فاٹا ارکان کی زرداری سے ملا قات ، خورشید شاہ کی حمایت کی یقین دہانی

فاٹا ارکان کی زرداری سے ملا قات ، خورشید شاہ کی حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک) سابق صدر خورشید شاہ کی سیٹ بچانے کیلئے سرگرم، آصف زرداری سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات۔ سابق صدر سے ملاقات کرنے والوں میں بلال رحمان، شاہ جی گل آفریدی، ناصر خان اور حاجی بسم اللہ خان شامل تھے۔ ملاقات زرداری ہاؤس اسلام اباد میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق، فاٹا ارکان نے آصف زرداری کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ ملاقات میں نئیّر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر سردار علی خان اور سینیٹر ڈاکٹر قیوم سومرو بھی موجود تھے۔

مزید : صفحہ آخر