پارٹی اجلاسوں میں اکثر شہباز شریف کا فیصلہ نہیں ماناگیا: رانا ثناء اللہ

پارٹی اجلاسوں میں اکثر شہباز شریف کا فیصلہ نہیں ماناگیا: رانا ثناء اللہ
 پارٹی اجلاسوں میں اکثر شہباز شریف کا فیصلہ نہیں ماناگیا: رانا ثناء اللہ

  

لاہور(اے این این ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جن نئے مشیروں اور وزیروں کی بات کی ہے ان کا مجھے بھی پتہ ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد کنونشن سنٹر میں وزیراعلی پنجاب نے تقریب میں ان کا نام لینا مناسب نہیں سمجھا،میں بھی کسی تقریب میں ایسے لوگوں کا نام نہیں لوں گااگر میں ایسا کروں گا تو یہ زیادتی ہو گی۔انہوں نے کہاکہ پارٹی اجلاسوں میں کئی دفعہ شہباز شریف کا فیصلہ نہیں مانا گیا لیکن وزیراعلی پنجاب نے رائے مسترد ہونے پر پارٹی فیصلوں کا احترام کیا ،ان اجلاسوں میں چودھری نثار، خواجہ آصف اور دیگر رہنما بھی شریک ہوتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کا ہر طبقہ ایک سوچ پر متفق ہو تو پارٹی متحد ہو تی ہے اورمقبول لیڈر کو عوامی عدالت سے الگ نہیں کیا جا سکتا ۔

مزید : صفحہ آخر