وزیر داخلہ اسلام آباد کا کنڑول نہیں سنبھال سکتے تو مستعفی ہو جائیں: شاہ محمود

وزیر داخلہ اسلام آباد کا کنڑول نہیں سنبھال سکتے تو مستعفی ہو جائیں: شاہ محمود
 وزیر داخلہ اسلام آباد کا کنڑول نہیں سنبھال سکتے تو مستعفی ہو جائیں: شاہ محمود

  

عبدالحکیم( اے این این ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بعد احسن اقبال کا واویلہ شروع،ماتحت ادارے بھی حکومت کی بات نہیں مان رہے۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے نواز شریف کہتے تھے مجھے کیو ں نکالا اب اسکا وزیر داخلہ کہہ رہا ہے کہ مجھے رینجرز نے کیو ں روکا یہ عجیب منطق ہے کہ ماتحت ادارے بھی حکومت کی بات نہیں مان رہے اب وہ کس بات کا رونا دھونا کر رہے ہیں ہمیں بتایا جائے کہ اب احسن اقبال کس بات کا و اویلا کر رہے ہیں اگر وہ اسلام آباد کا کنٹرول نہیں سنبھال سکتے تو مستعفی ہو جائیں اب بتائیں کہ ان کے دل میں کیا کالا کالا ہے اوراب انکی رٹ کہا ں ہے؟ انہو ں نے کہا کہ وزیر داخلہ کی باتوں سے لگتا ہے کہ انکی گفتگو ڈان لیکس کا تسلسل ہے اداروں سے تصادم کر کے اب یہ سیاسی شہید بننے کی کوشش کر رہے ہیں پچھلی پیشی پر حکومت نے عدالتو ں کو خود یہ تاثر دیا کہ سیکورٹی نا کافی ہونے کی وجہ سے ہم اپنا موقف پیش نہیں کر سکے یہ حکومت کی سوچ ہے کہ وہ جمہوریت کا لبا دہ اوڑھ کر مظلوم اور شہید بن جائیں گے عدالتیں انکے بچوں کو عدالت طلب کر رہیں ہیں اور وہ حیلے بہانے کر کے عدالتو ں کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں ۔

شاہ محمو دقریشی

مزید : صفحہ آخر