سیاسی جماعتیں اپنے اراکین کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہیں: لیاقت بلوچ

سیاسی جماعتیں اپنے اراکین کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہیں: لیاقت بلوچ
سیاسی جماعتیں اپنے اراکین کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہیں: لیاقت بلوچ

  


بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک بنیادی اور دینی ملک گیر جماعت ہے ۔ جماعت کو انتخابی سیاست میں وہ کامیابی نہیں ملی جو ملنی چاہیے تھی۔ سپریم کورٹ میں بھی جماعت اسلامی کی قیادت کو صادق اور امین کہا گیا ہے۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے اراکین کے ہاتھوں یر غمال بن چکی ہیں۔ جن سیاسی جماعتوں کو عوام نے ووٹ دیکر کامیاب کیا وہ عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اُتریں ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میاں نواز شریف مسلسل تصادم کی سیاست کر رہے ہیں اور وہ اپنی نا اہلی کے فیصلے کا انتقام عوام سے لینا چاہتے ہیں۔ منصورہ لاہورمیں تمام دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری نے جماعت اسلامی کے دفتر بہاولنگر میں کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام کرپٹ افراد کے احتساب کے قائل ہیں۔ جنہوں نے ملک کے اِدارے لوٹے اب ان سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ پانامہ میں جن افراد اور خاندانوں کا نام ہے سب کا احتساب چاہتے ہیں۔ حکمران طبقہ جلدی میں ہے اور ملک میں جمہوریت کی بساط لپیٹنا چاہتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر