دارالحکومت مظفرآباد کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

دارالحکومت مظفرآباد کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

مظفرآباد(بیورورپورٹ)انوکھی گڈ گورننس ، دارالحکومت کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے’’اپر گوجرہ گن تڑ‘‘کربلا کامنظر پیش کرنے لگا،400 گھرانے پینے کے پانی سے محروم،واٹر سپلائی ، پائپ لائنیں تباہ وبرباد ، محکمہ پبلک ہیلتھ شہریوں کو پانی کی سہولت فراہم کرنے میں یکسر ناکام،پانی کی عدم دستیابی سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر ، وزیر پبلک ہیلتھ،حلقہ ایم ایل اے بیرسٹر افتخار گیلانی اپر گوجرہ گن تڑ میں پانی کی عدم دستیابی کا نوٹس لیں ، بصورت دیگر پیاسے عوام پانی کی سہولت کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے، عوامی کی دھمکی ۔ تفصیلا تکے مطابق مظفرآباد اسمبلی کے 1 کلومیٹر کے فاصلے پر بسنے والے شہری زندگی کی بنیادی سہولت پانی سے محروم،اپر گوجرہ گن تڑکے 400 سے زائد خاندان پینے کے صاف پانی سے محروم ، علاقہ میں قدیمی واٹر سپلائی سسٹم اور پائپ ناکارہ بلکہ متعدد جگہوں پر واٹر سپلائی ، پائپ کا نظام تک موجود ہی نہیں۔کثیرآبادی کا حامل اور اسمبلی کی بخل میں مقیم اپرگوجرہ گن تڑ کے شہری پانی جیسی نعمت سے محروم حکومت آزادکشمیر کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر