بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے،چیئرمین نیب کاکراچی آفس کا الوداعی دورہ

بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے،چیئرمین نیب کاکراچی آفس کا الوداعی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے نیب کراچی کا الوداعی دورہ کیا۔ نیب کراچی پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیااورگارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے نیب کراچی آمد کے بعد ڈی جی نیب کراچی محمد الطاف باوانی سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی نیب کراچی نے نیب کراچی کی کارگردگی پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب کراچی نے نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہون نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔ قومی احتساب بیورو کے افسران بدعنوانی کے خاتمے کیلئے قومی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہون نے کہا کہ محنت ، ایمانداری ، شفافیت اور میرٹ کامیانی کی منزل کی طرف لے جاتے ہیں، نیب افسران نے ثابت کیا ہے کہ انہوں نے گذشتہ چار سالوں میں نہ صرف 50 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں بلکہ بدعنوان عناصر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالتوں میں جمع کروائے ہیں ۔
چیئر مین نیب