انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت،زیر سماعت 4کیسوں میں التواء چالان کی درخواستیں منظور

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت،زیر سماعت 4کیسوں میں التواء چالان کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے زیر سماعت 4کیسوں میں التواء چالان کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔ گذشتہ روز عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم جنید رحمان کیس کی سماعت 13اکتوبر، تھانہ ٹیکسلا میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم پھل حسین کیس کی سماعت 13اکتوبر، تھانہ نیوٹاؤن میں درج پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملوث ملزم جنید کیس کی سماعت 10اکتوبر جب کہ تھانہ بنی میں درج پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملوث ملزم اسامہ کیس کی سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کر دی ، عدالت نے سی ٹی ڈی حاکم اور پولیس کی جانب سے التواء چالان کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ آئندہ تاریخ پیشی پر م۱قدمات کا چالان ہر صورت پیش کیا جائے۔