مری،محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے

مری،محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مری(تحصیل رپورٹر) محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی اقدامات10 محرم عاشورہ کے دن اسسٹنٹ کمشنر مری عارف اللہ خان ،ایس پی صدر افتخار الحق ،ایس ایچ او مری عابد خان عزہ داروں کے جلوسوں کے ساتھ رہے جبکہ سپیشل برانچ سمیت تمام سکیورٹی اداروں کے ذمہ داران اور اہلکار سکیورٹی کیلئے موجود رہے ،امن وامان اور انتظامات کی نگرانی کیلئے ایس پی صدر افتخارالحق مری میں موجود رہے ،نویں اور دسویں محرم الحرام کو راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اسسٹنٹ منیجر آپریشن حارث مرتضیٰ اور البائراک کمپنی کے اسسٹنٹ منیجر شاہداحسن اور زونل آفیسر سجاد علی کی نگرانی میں صفائی کے بہترین انتظامات بھی کئے گئے تھے بہترین سکیورٹی انتظامات اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے پر امام بارگاہ ڈاکٹرمنظورحسین کے منتظم ڈاکٹر رضوان اور قدیمی امام بارگاہ پرانی آٹا منڈی کے متولی و صدر انجمن اثنا عشریہ بلتستانیہ ناصر علی شگری اور دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر مری عارف اللہ خان،ایس پی صدر افتخارالحق،ایس ایچ او عابدخان اوردیگر کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے انکاشکریہ ادا کیا ہے۔