طلباء مابین علمی مباحث سے تعمیری سوچ کو فروغ ملتا ہے،ر ملک سجاد اختر

طلباء مابین علمی مباحث سے تعمیری سوچ کو فروغ ملتا ہے،ر ملک سجاد اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)طلباء کے درمیان علمی مباحث سے تعمیری سوچ کو فروغ ملتا ہے۔اور بچوں کو آگے بڑھنے کے لیے مقابلوں میں حصہ لینا چاہیے۔طلباء میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مگر انہیں مواقع فراہم کرنا سب کا فرض ہے۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ تحصیل حسن ابدال کے صدر ملک سجاد اختر اعوان ایڈووکیٹ نے مقامی ہوٹل میں ظفر بک ڈپو کی گولڈن جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلڈپو کے مال حاجی ظفر اقبال گوناگوں صلاحیتوں کے مالک اور علم دوست شخصیت تھے۔انہوں نے ہمیشہ علمی اور ادبی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اور یہی صف اللہ تعالیٰ نے ان کے بیٹے شہریار میں بھی رکھی ہے۔ اس موقع پر تحصیل بھر کے پرائیویٹ سکولز کے بچوں کے درمیان کوئز پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ مڈل سیکشن کے مقابلوں میں اول قائد اعظم ایلمنٹری سکول برھان۔دوسری پوزیشن خان پبلک سکول غرشین نے حاصل کی جبکہ پرائمری سیکشن کے مقابلوں میں الغزالی سکول برھان نے اول ۔العلم ماڈل سکول جھارک کس نے دوئم جبکہی خیبر ماڈل سکول ڈھوک گلہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب سے دیگر خطاب کرنے والوں میں ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز قاری اورنگزیب قادری۔۔اقبال خان اور محمد علی قریشی سمیت دیگر نمایاں شخصیات بھی شامل تھیں۔