آریہ محلہ، کالج روڈ،چائنہ مارکیٹ کے علاقوں میں 3روزسے پانی بند

آریہ محلہ، کالج روڈ،چائنہ مارکیٹ کے علاقوں میں 3روزسے پانی بند

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)واسا حکام کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث آریہ محلہ، کالج روڈ،چائنہ مارکیٹ کے علاقوں میں گزشتہ 3روز پانی بند،شہریوں نے واسا دفتر کے گھیراؤ کی دھمکی دیدی،میئر راولپنڈی سردار نسیم اور چیئرمین واسا ضیاء اللہ شاہ نوٹس لیں،تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ کے دن سے لیکر آج تک آریہ محلہ،ڈی اے وی کالج روڈ کے مختلف محلوں میں پانی نہ آنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس حوالے سے ڈی اے وی کالج روڈ اور آریہ محلے کے رہائشیوں محمد اشرف کیانی،حمزہ اصغر،ثاقب شبیر،تنویر احمد نے بتایا کہ متعدد بار واسا کے دفتر میں جا کر شکایت درج کروائی ہیں لیکن آگے سے جواب ملتا ہے کہ موٹر خراب ہے شہریوں نے بتایا کہ واسا حکام رات کے اندھیرے میں پانی کے ٹینکر بیچتے ہیں ،شہریوں نے بتایا کہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے صبح کے ٹائم ہاتھ منہ دھونے سے بھی قاصر ہیں ، پانی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو سکول جانے سے دیر ہو جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں،شہریوں نے میئر راولپنڈی اور چئیرمین واسا ضیاء اللہ شاہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد نوٹس لیکر مسئلے کو حل کریں،شہریوں نے کہا کہ اگر مسئلے کا فوری حل نہ ہوا تو واسا کے دفتر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر