شہبازشریف کی سلور فلائی ویٹ چیمپئن شپ میں مسلسل آٹھویں کامیابی پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کو مبارکباد

شہبازشریف کی سلور فلائی ویٹ چیمپئن شپ میں مسلسل آٹھویں کامیابی پر پاکستانی ...

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ چیمپئن شپ میں مسلسل آٹھویں کامیابی پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ محمد وسیم نے اپنے حریف باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست دے کر سلور فلائی ویٹ کی کیٹیگری میں عالمی نمبر ون کا اعزاز برقرار رکھا ہے اور رنگ میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محمد وسیم کا باکسنگ مقابلہ جیتنا ملک و قوم کے لئے باعث فخر ہے اور امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے سے باکسنگ رنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے رہیں گے۔

مبارکباد

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر