قیمتی جڑی بوٹیاں پکڑے جانیکا معاملہ،وزیرجنگلات نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

قیمتی جڑی بوٹیاں پکڑے جانیکا معاملہ،وزیرجنگلات نے انکوائری کمیٹی تشکیل ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ )وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان آٹھمقام نیلم میں پکڑی جانے والی قیمتی جڑی بوٹی کے حوالئے سے شائع ہونے والئے خبروں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ترجمان محکمہ جنگلات آزاد کشمیر ۔ترجمان کے مطابق وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان آٹھمقام ضلع نیلم میں پکڑی جانے والی قیمتی جڑی بوٹی کے حوالئے ممبر اسمبلی نیلم سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور عوامی شکایات بھی موصول ہوئی اس کا نوٹس لیتے ہوئے ناظم اعلیٰ جنگلات علاقائی سردار محمد عارف کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی میں ناظم جنگلات راجہ محمد یونس ،فیروز اعوان اندر سات ایام اس سلسلہ میں تما م تر صورت حال کی مکمل تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ وازرت کو پیش کر نے کی ہدایت کی گئی ہے اس موقعہ پر وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان کا کہنا تھا کہ اخبارات میں آئے روز محکمہ جنگلات کے آفیسران کے خلاف متضاد خبریں شائع ہو رہی ہیں جس سے محکمہ کی ساکھ بری طرح متاثر ہو رہی ہے نیلم جڑی بوٹی سمگلنگ کے حوالئے سے اگر کو ئی آفیسر یا اہلکار اس میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر