حسن ابدال،دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

حسن ابدال،دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)دیرینہ دشمنی کا نتیجہ! حسن ابدال میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔نازک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں گذشتہ روز محلہ سخی نگر کے رہائشی جمشید ولد محمد اقبال اڈا لاریاں کے قریب موجود تھا کہ اچانک تین مسلحہ افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔چھاتی اور ہاتھ پر لگنے والی گولیوں کے نتیجے میں جمشید نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔شدید زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال جبکہ بعدازاں نازک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد عمران علی۔فرمان علی ساکن ٹیکسلا اور گلاب خان نامی افراد تھے جن کا جمشید کے ساتھ دیرینہ جھگڑا چل رہا تھا اور جمشید پر ملزمان کے والد کو قتل کرنے کا الزام بھی تھا جو ایک طویل عرصہ بیرون ملک رہنے کے بعد واپس وطن آیا تھا جس کا علم ملزمان کو ہونا تو انہوں نے اسے فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کی کوشش میں شدید زخمی کر دیا۔تھانہ سٹی پولیس نے ابتدائی بیانات کی روشنی میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر