مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز ویڈیو میانمار کی ملکہ حسن تاج سے محروم

مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز ویڈیو میانمار کی ملکہ حسن تاج سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ینگون( ما نیٹر نگ ڈیسک) میانمار کی ملکہ حسن شوئی ایئن سی کو روہنگیا مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرنے پر تاج سے محروم کردیا گیا۔شوئی ایئن سی نے اپنی ویڈیو میں الزام عائد کیا تھا کہ ارکان روہنگیا سالویشن آرمی (حرکتہ الیقین) کی خلافت طرز کی تحریک بلاامتیاز میانمار میں حملے کر رہی ہے۔ تاہم شوئی ایئن سی نے اپنی ویڈیو میں روہنگیا مسلمانوں پر برمی فوج کے مظالم کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ برمی ویب سائٹ ’’ کوکونٹ ‘‘ کے مطابق میانمار کی ملکہ حسن شوئی ایئن سی نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے میانمار میں روہنگیا عسکریت پسندوں پر بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کیا تھا۔جس کے بعد میانمار کے مقابلہ حسن کے منتظمین نے 19 سالہ شوئی ایئن سی کا اعزاز منسوخ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس نے معاہدے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اور رول ماڈل جیسا رویہ اختیار نہیں کیا، مگر منتظمین نے اپنے بیان میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق ویڈیو کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ تاہم شوئی ایئن سی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ اسے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ویڈیو کی وجہ سے اعزاز سے محروم کیا گیا اور منتظمین نے یہ بالکل غلط فیصلہ کیا۔
میانمار کی ملکہ حسن