شاہ سلمان بن عبدالعزیز تاریخ میں پہلی بارروس جائیں گے

شاہ سلمان بن عبدالعزیز تاریخ میں پہلی بارروس جائیں گے

ریاض (اے این این) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز رواں ہفتے روس کے پہلے دورے پر روانہ ہوں گے ، وہ ماسکو کا دورہ کرنے والے پہلے سعودی سربراہ ہوں گے۔روس کے صدر ولادیمرپیوٹن کے خارجہ امور کے رکن یوری یوشیکوف نے سرکاری خبر ایجنسی کو بتایا کہ ہم سعودی فرمانروا کے دورے کے منتظر ہیں جو جمعرات کو ہوگا۔سعودی وزارت اطلاعات نے 81سالہ فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورے کو تاریخی قرار دیا کیونکہ یہ کسی سعودی سربراہ کی جانب سے روس کا پہلا دورہ ہوگا۔

سعودی فرمانروا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر