آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن،ووٹ اندراج کیلئے7اکتوبر تک کی مہلت

آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن،ووٹ اندراج کیلئے7اکتوبر تک ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ایگزیکٹیو کمیٹی آزاد جموں وکشمیر بار کونسل نے وکلاء کے بھرپور مطالبہ پر آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن جو مطابق شیڈول 14اکتوبر 2017کو منعقد ہونگے کی ووٹرز فہرست میں نام درج کروانے کیلئے 07اکتوبر 2017تک کی مہلت دی ہے جو بھی وکلاء سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ووٹر فہرست میں اپنا نام درج کروانا چاہتے ہیں وہ اپنی درخواست نسبت اندراج نام بنام چےئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی معہ مبلغ 1200/-روپے فیس 07اکتوبر 2017تک بہر صورت دفتر بار کونسل کو ارسال کریں تاکہ ووٹرز فہرست میں نام درج کرتے ہوئے ’’ضمیمہ ووٹرز فہرست‘‘جاری کی جا سکے ۔یاد رہے 07اکتوبر 2017کے بعد کسی بھی وکیل کا نام ووٹر فہرست میں شامل نہیں کیا جائے گا۔نیز الیکشن کا انعقاد بمطابق شیڈول ہی ہوگا جس میں کسی قسم کی کوئی ترامیم نہیں کی جائے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر