چین سے اختلافات حل کرنے کیلئے اسٹریٹیجک مذاکرات ہونا چاہئیں،بھارتی وزیر داخلہ

چین سے اختلافات حل کرنے کیلئے اسٹریٹیجک مذاکرات ہونا چاہئیں،بھارتی وزیر ...

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے چین کے ساتھ اختلافات حل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جلد اسٹریٹیجک مذاکرات شروع ہونا چاہئیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اتراکھنڈ میں فوجی اہلکاروں سے خطاب میں بھارتی وزیرداخلہ نے کہا کہ چین کے ساتھ بھارت کے اختلافات دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان مسلح جھڑپوں اور مقابلہ آرائی تک پہنچ سکتے ہیں لہذا انہیں بتدریج حل ہونا چاہیے۔راج ناتھ سنگھ نے ڈوکالام کے علاقے میں سرحدی کشیدگی کے حل کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان مثبت مذاکرات کے باعث اس علاقے میں بغیر کسی شدید جھڑپ کے کشیدگی ختم ہوگئی۔یاد رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی 2 مہینے پہلے اُس وقت شروع ہوئی جب بھارتی فوج نے چین کے سرحدی علاقے میں سڑک کی تعمیر کی مخالفت کی اور چینی علاقے میں داخل ہوگئے تھے۔

بھارتی وزیر داخلہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر