ن لیگی پیپلز پارٹی کے منصوبوں پر تختیاں لگارہی ہے،شازیہ اکبر

ن لیگی پیپلز پارٹی کے منصوبوں پر تختیاں لگارہی ہے،شازیہ اکبر

مظفرآباد (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق وزیر شازیہ اکبر چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت پی پی کے دور حکومت کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہی ہے،موجودہ حکومت نے تاریخ ساز عوام دشمن اقدامات کیے ،این ٹی ایس کا ڈرامہ رچا کر ن لیگی جیالوں کی بھرتی کی گئی محکمہ تعلیم میں اصلاحات کے نام پر اساتذہ کا وقار مجروح کیا جا رہا ہے ،بیمار خواتین اساتذہ کے تبادلے دور دراز علاقوں میں کر کے ان سے سیاسی انتقام لیا گیا ،ن لیگ کی گڈ گورننس غیر جریدہ ملازمین پر ہی چل رہی ہے ،بیورو کریسی کے سامنے ن لیگ کی حکومت بے بس ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی خواتین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری دور حکومت میں بیرون ممالک میں دورے کرنے پر واویلے کرنے والے آج ہر ماہ کے بعد بیرون ممالک کے وزٹ پر ہوتے ہیں،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر عوام کو بتائیں کہ بیرون ممالک جا کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کیا کیا اقدامات کیے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ،کابینہ نے مظفرآباد کے بجائے اسلام آباد میں ڈھیرے ڈال رکھے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر