سندھ ہائی کورٹ ،ترک باشندوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ ،ترک باشندوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نے پاک ترک اسکولوں کے اساتذہ کی مبینہ گرفتاریوں سے متعلق درخواست پر ترک باشندوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں ممکنہ بے دخلی روکنے اور اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرانے کی ترک اساتذہ کی درخواست کی سماعت ہوئی جس پر عدالت نے حکومت کو ترک ہاشندوں کو بی دخل کرنے سے روک دیا جبکہ وفاقی حکومت اور دیگر کو دس اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے گئے عدالت نے حکومت کو ترک باشندے اور ان کے اہل خانہ کے خلاف کوئی غیرقانونی اقدام سے بھی روک دیا درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ترک حکومت کے دباؤ پر پاک ترک اسکولوں کے عملے کوبے دخل کیا جارہا ہے،عدالتی حکم امتناع کے باوجودترک عملے کو پاکستان سے بے دخل کیا جارہا ہے، لاہور سے ایک ترک خاندان کوسادہ لباس اہلکاروں نے اغوا کیا، خرپورمیرس سے بھی ایک ترک خاندان کے اغوا کی کوشش کی گیء، ترک باشندوں کو ہراساں کرنے اور غیرقانونی کارروائی سے روکا جائے۔