بحریہ ٹاؤن کی جانب سے رضا کارانہ ’’کلین کراچی‘ ‘مہم کاباضابطہ آغاز

بحریہ ٹاؤن کی جانب سے رضا کارانہ ’’کلین کراچی‘ ‘مہم کاباضابطہ آغاز

کراچی(پ ر)بحریہ ٹاؤن نے ایک بار پھر ’’کلین کراچی ‘‘ مہم کابھرپور آغاز کر دیا ہے۔چیر مین بحریہ ٹاؤن اور مےئر وسیم اخترنے’ کلین کراچی‘ معاہدے پرماہِ اگست میں دستخط کئے تھے۔’کلین کراچی ‘مہم کا باقاعدہ آغاز سی او او بحریہ ٹاؤن کراچی ایڈمرل احمد حیات اور مےئر کراچی وسیم اختر صاحب نے چیئرمین سیکرٹریٹ ڈی ایم سی سنٹرل کے مقام پر ایکسکویٹر کو سٹارٹ کر کے کیا۔ پاکستان بہتر بنانے کی پالیسی کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے رضاکارانہ طور پراس کام کا آغاز کیا ہے۔اس موقع پر سی او او بحریہ ٹاؤن کراچی ایڈمرل احمد حیات نے کہا’’ ’کلین کراچی مہم‘ایک بہتر پاکستان کی تعمیر کیلئے بحریہ ٹاؤن کی پالیسی کا اہم جزو بھی ہے اور بحریہ ٹاؤن کے عزم کا اظہار بھی۔‘‘اس موقع پر مےئر کراچی وسیم اختر نے شہرِ قائد کی بروقت اور بہترین امداد پر بحریہ ٹاؤن کا شکریہ ادا کیا۔سنٹرل ڈسٹرکٹ سے شروع کی گئی’کلین کراچی ‘مہم کے تحت بحریہ ٹاؤن مرحلہ وار پورے شہرکو صاف کرے گا۔اس پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد چار مراحل میں پورے شہرِ قائد کو صاف کرکے بحریہ ٹاؤن کاروباری طبقہ کیلئے ایک مثال قائم کرنا چاہتا ہے۔ہزاروں اہلکاروں کیساتھ، بحریہ ٹاؤن نے ڈمپر، لوڈرز، ایکسکویٹرز،باب کیٹ، تراکٹر اور ٹرالیوں سمیت ضروری ہیوی مشینری اس مہم کیلئے مختص کر دی ہے۔ چےئر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے کراچی کی تراقی کیلئے 10ارب روپے کی رقم بھی مختص کی ہے۔

کلین کراچی مہم

مزید : کراچی صفحہ آخر