نوازشریف کا جنرل کونسل سے خطاب کارکنوں کے ’’لو یو نوازشریف ‘‘ کے نعرے

نوازشریف کا جنرل کونسل سے خطاب کارکنوں کے ’’لو یو نوازشریف ‘‘ کے نعرے

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے مسلم لیگ (ن)کے صدر منتخب ہونے کے بعد جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دور ان کارکنوں نے ’’لو یو نوازشریف ‘‘ کے نعرے لگائے جواب میں نوازشریف نے ’’ لو یو ٹو‘‘ کہہ کر جواب دیا ۔ منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جنرل کونسل کا اجلاس کنونشن سینٹر میں منعقد ہوا جس میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو چار سال کیلئے پارٹی کا بلا مقابلہ صدر منتخب کیا گیا ۔اجلاس کے دور ان سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے حق شدید نعرے بازی کی گئی کارکنوں نے ’’وزیر اعظم نوازشریف ‘‘ دیکھو دیکھو کون آیا ٗ شیر آیا شیر آیا ‘‘ وغیرہ نعرے لگائے ۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی تقریر کے دور ان کارکنوں نے ’’لو یو نوازشریف ‘‘ کے نعرے لگائے جواب میں سابق وزیر اعظم نوازشریف نے ’’ لو یو ٹو‘‘ کہہ کر جواب دیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول