عوام کی فلاح وبہبود پر بھر پور توجہ دی گئی ،لیاقت خٹک

عوام کی فلاح وبہبود پر بھر پور توجہ دی گئی ،لیاقت خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ضلع نوشہرہ میں عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے 60 سال سے زائدعمر کے بزرگوں کو صحت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنادیا گیا ہے اور ہسپتالوں میں پانچ لاکھ روپے تک مفت علاج کیاجائے گا اور صوبائی حکومت نے بزرگوں کیلئے جو ایکٹ منظور کیا اس پر بہت جلد عمل درآمد شروع کیاجائے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے بزرگوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بزرگ دوست تنظیم کی طرف سے دئیے گئے استقبالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا استقبالیے سے بزرگ دوست تنظیم کے صدر شاکر حسین پراچہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کئے ہیں اور عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ کے تمام ویلج کونسلز میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کا جو فنڈ مختص کیاتھا اس پر تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تمام سرکاری اداروں میں انقلابی اقدامات کرکے عوام کے سامنے جوابدہ بنادیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ کے تمام پسماندہ علاقوں میں عوام کو طبی سہولیات پینے کی صاف پانی کی فراہمی تعلیم کے علاوہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے مساجد کے علاوہ دیگر علاقوں میں سولر سسٹم متعارف کیاگیا ہے۔