تبدیلی سرکار نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،سینیٹر الیاس بلور

تبدیلی سرکار نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،سینیٹر الیاس بلور

پشاور( کرائمز رپورٹر)PK-1بشیر آباد ،یوسی 5میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ایک شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وارڈ صدر زیارت گل نے کی۔تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینڑ الیاس بلور، الحاج ملک طارق اعوان ،سٹی ڈسٹرکٹ صدرملک غلام مصطفی، حاجی ہدایت اللہ اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر الیاس بلور نے کا رکنوں کو مختلف پارٹیوں سے عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی پختون قوم کی اصل ترجمان ہے۔موجودہ حکومت نے تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگائے عوام مایوس نہ ہوں کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی ایک بار پھر کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے گی۔ تقریب سے الحاج ملک طارق اعوان نے بھی خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب کی دھرنا پالیسی اور ناچ گانا پختونخواہ کے عوام کے سامنے ہے۔ان کو پختونوں کے حقوق کی کوئی فکر نہیں۔عوامی نیشنل پارٹی ہی ہمارے صوبے خیبر پختونخواہ کی پارٹی ہے پختونوں کے بلاک شناختی کارڈ کا مسئلہ آیا تو غلام احمد بلور نے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کر کے پختونوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور بلاک شناختی کارڈ کا مسئلہ حل کروایا۔ہم نے اس ملک میں امن کے لیے اپنے لیڈروں اور کارکنوں کی قربانیاں دی ہیں اور ضرورت پڑی تو اپنی قوم کے تحفظ اور بقاء کے لیے آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔اس موقع پرجماعت اسلامی کے حاجی محمد نسیم، حاجی محمد کریم، قاری عطاء الرحمان، حاجی محمد اسحاق، حاجی محمد اکبر، حاجی محمدامین، حاجی فضل ربی، حاجی عبداللہ، قاری حبیب الرحمان، حاجی مجید، حاجی محمد حنیف، حاجی عبدالقیوم ، عبداللہ مومنداور دیگر نے اپنی پارٹیاں کو چھوڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیا ر کی

مزید : کراچی صفحہ آخر