پاکستان کک باکسنگ ٹیم ترکمنستان سے واپس وطن پہنچ گئی

پاکستان کک باکسنگ ٹیم ترکمنستان سے واپس وطن پہنچ گئی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کک باکسنگ ٹیم ترکمنستان میں منعقدہ انڈورگیمزمیں شرکت کرنے کے بعدوطن واپس پہنچ گئی۔قومی کک باکسنگ ٹیم کی شاندارکردگی پر فاٹااولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہدشنواری نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلزکو مبارکباد دی۔ قومی کک باکسنگ ٹیم کے کھلاڑیوں عبدالصمد آفریدی،معاذ خان،شفیق الرحمن،آصغر آفریدی،بلال خان،عاطف اور لیاقت بھٹی کے پشاور پہنچنے پر قیوم سٹیڈیم میں شاندااستقبال کیا گیا۔اس موقع پرفاٹاور خیبر پختونخواسے تعلق رکھنے والے مختلف کھیلوں کے کھلاڑی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کک باکسنگ قومی ٹیم کے کھلاڑی عبدالصمد آفریدی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ترکمنستان میں منعقدہ ایشین انڈورگیمزمیں پاکستان کی نمائندگی کرنامیرے لئے اعزازکی بات ہے ،ان نامساعد حالات میں بھی فاٹاسے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے اپنی مددآپ کے تحت تیاری کرتے ہوئے قومی ٹیم تک رسائی حاصل کرلی اور قوی ٹیم کا حصہ بن کر ایشین انڈور گیمز میں پاکستان کی نمائندگی بننے کا اعزازحاصل کیا۔اس موقع پر فاٹاولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شنوار ی اور سیکرٹری رحمت گل آفریدی اور فاٹاجوجٹسوایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری اعلیٰ گلّ آفریدی نے قومی کک باکسنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر