ڈسٹرکٹ انٹر کالجزویمن سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز
پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ انٹر کالجزویمن سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں فٹ بال ٹورنامنٹ آج سے پشاور میں شروع ہوگا۔تین روز تک منعقدہ اس ایونٹ میں 8کالجز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔افتتاحی میچ گورنمنٹ گرلزڈگری کالج ڈبگری او رفرنٹیئر کالج کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائیگا۔ڈائریکٹیوریٹ آف ہائیرایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی خواتین کالجزپر مشتمل سپورٹس فیسٹول کا آغازہواہے ۔فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور کے گراؤنڈ پر ڈسٹرکٹ انٹر کالجزویمن سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں فٹ بال ٹورنامنٹ 4اکتوبر سے6اکتوبر تک منعقدہ ہوگا۔آج سے شروع ہونیوالے تین روزہ فٹ بال ٹوتنامنٹ کا افتتاحی میچ گورنمنٹ گرلزڈگری کالج ڈبگری او رفرنٹیئر کالج کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائیگا،دوسرامیچ میں گرلز ڈگری کالج متھرہ اور گرلز ڈگری کالج گلشن رحمن کے مابین ،تیسرامیچ گرلز ڈگری کالج زریاب کالونی اورگرلزکالج سٹی گلبہار ،چھوتھا میچ گرلز ڈگری کالج حیات آباد نمبر دواور گرلز ڈگری کالج نحقی کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجائیگا۔5اکتوبر کوسیمی فائنل میچزاور 6اکتوبر کو فائنل میچ کھیلاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ہائیرایجوکیشن ڈائریکٹیوریٹ کے زیر اہتمام خواتین کالجزکی طالبات کے مابین سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کا مقصد صوبے میں خواتین کھیلوں کو فروغ دینااور باصلاحیت کھلاڑیوں کوسامنے لاناہے ۔انکاکہناتھاکہ اس سلسلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کھیلے جائینگے۔