قاتل بانی ایم کیو ایم مہاجروں کیلئے کلینک کا ٹیکہ ہیں: مصطفیٰ کمال

قاتل بانی ایم کیو ایم مہاجروں کیلئے کلینک کا ٹیکہ ہیں: مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ بانی ایم کیوایم ایسا شیطان ہے جو زندہ رہ کر لوگوں کا خون پیئے گا، 2018میں ایم کیوایم پاکستان کوسیاسی طورپردفن کردیں گے،بوہری برادری کے روحانی پیشوا سے ملاقات اوردعائیں لینے آیا تھا۔پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے منگل کوبوہری برادری کے روحانی پیشوا سیدنامفضل سیف الدین سے ملاقات کی،اس موقع پر پی ایس پی کے صدرانیس قائم خانی ،وسیم آفتاب اور دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات کے بعد مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوہری برادری کے روحانی پیشوا سے ملاقات اوردعائیں لینے آیا تھا، بانی ایم کیوایم پراب کسی مقدمے کی ضرورت باقی نہیں رہی، بانی ایم کیوایم ایسا شیطان ہے جو زندہ رہ کر لوگوں کا خون پیئے گا، ایم کیوایم پاکستان بنا کر بانی ایم کیوایم کو زندگی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیوایم مہاجروں کیلئے بدنماداغ بن گئے ہیں، 2018 میں ایم کیوایم پاکستان کوسیاسی طور پر دفن کردیں گے۔ان کے پاس جو مینڈیٹ ہے، وہ بانی ایم کیوایم کامینڈیٹ ہے۔سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ سسٹم اتنا خراب ہوچکا ہے اسے نئے سرے سے درست کرنے کی ضرورت ہے، کے ایم سی کے7ہزاربزرگوں کو4سال سے پنشن نہیں ملی۔

مزید : کراچی صفحہ اول