گلستان جوہر، خواتین کو زخمی کرنے والے ملزم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

گلستان جوہر، خواتین کو زخمی کرنے والے ملزم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

کراچی(کرائم رپورٹر )کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں چھرے سے خواتین کوزخمی کرنے والے ملزم کی ایک اورویڈیومنظرعام پر آگئی ہے۔فوٹیج میں دیکھاجا سکتا ہے کہ ملزم کس طرح خاتون پر حملہ کرکے فرارہوجاتاہے۔پولیس نے کیس کو ہائی پرو فائل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواتین کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنانے والا پولیس کی پہنچ سے دور لیکن کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ سکا۔ خواتین پرپیچھے سے وار کرنے والے خطرناک اور شاطر ملزم کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔گلستان جوہر بلاک 12 گلی نمبر 19کے گھر سے نکلنے والی خاتون نہیں جانتی ہے کون اس کے پیچھے آ رہا ہے۔ لال کلر کی موٹر سائیکل پر سوار ہیلمٹ پہناہوا شخص خاتون پر وار کرنے سے پہلے حالات کا جائزہ لیتا ہے جب سڑک پر کوئی نہیں ہوتا ہے یہ اکیلی خاتون کو پیچھے سے وار کرکے فرار ہوجاتا ہے۔گلستان جوہر پولیس کواسی ملزم کی تلاش ہے جس نے خواتین کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے لیکن پولیس کو بھی تگنی کا ناچ نچا رکھا ہے۔ اب تک خواتین کو چھرے سے زخمی کرنے کے 5 کیس رپورٹ ہوئے ہیں لیکن پولیس نے کیس کو ہائی پرو فائل قرار دیتے ہوئے گلستان جوہر میں ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات

مزید : کراچی صفحہ اول