ختم نبوت کی شق میں ترمیم اسلام کیخلاف سازش ہے‘ قاری زوار بہادر

ختم نبوت کی شق میں ترمیم اسلام کیخلاف سازش ہے‘ قاری زوار بہادر

ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ حلف نامہ میں ختم نبوت کی شق میں ترمیم اسلام کے خلاف بین الاقوامی سازش ہے حکومت اور اسمبلی اراکین نے بے حمیتی کا ثبوت دیا ناموس رسالت ؐ میں کسی بھی قسم کی ترمیم برداشت نہیں کریں گے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ختم نبوت پر جان بھی قربان ہے اسمبلی میں جس کسی نے بھی ختم نبوت کی شق کو ختم کرنے کے بل پر دستخط کئے ہیں تو یہ بہت بڑی سازش ہے ہم نے قادیانیت کے خلاف ہمیشہ جنگ لڑی ہے قادیانی بین الاقوامی سطح پر ہمارے اوپر خوف ناک حملے کرنا چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں جمعیت علماء پاکستان ملتان کے زیراہتمام منعقدہ تحفظ ختم نبوت سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر محمد ایوب مغل، علامہ شفیق اللہ البدری ،صاجزادہ سید محمد مصطفی اشرفی الجیلانی، خواجہ غلام محی الدین فخری، علامہ محمد فاروق خان سعیدی، پیر سید شوکت حسین شاہ، مفتی تصدق حسین، مخدوم محمد احسن چشتی، علامہ سعید احمد فاروقی، مخدوم سید سیف الرحمن شاہ، حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن، مولانا ڈاکٹر ارشد بلوچ، مولانا عمیر، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، بابو نفیس احمد انصاری، سلطان محمود ملک، مولانا احمد کلاچی، مفتی عبد العلیم جلالی، وباب نورانی، پیر عزیز رسول صدیقی، ڈاکٹر اکمل مدنی سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور خطاب کیا قاری محمد زوار بہادر نے مزید کہاکہ حکمران جماعت نے خود پارلیمنٹ پر حملہ کیا ہے پوری اسمبلی نااہل شخص کو اہل کرنے کے لئے اکٹھی ہو گئی جو افسوسناک عمل ہے ملک کے حالات گمبھیر ہیں چاروں طرف سے دشمن حملہ آور ہیں جبکہ قادیانی ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے قادیانیوں کو فی الفور ان کے کلیدی عہدوں سے فارغ کیا جائے حلف نامہ میں ختم نبوت کی شق میں ترمیم کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر جمیعت علماء پاکستان راست اقدام پر مجبور ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف حکومت نے ممتاز قادری کو پھانسی دے کر اپنے اوپر اللہ کا عذاب مسلط کیا ہے اسی طرح لاؤڈ سپیکر پر پابندی، سودی نظام کا جاری رہنا افسوسناک ہے جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانی نے ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کے لئے اہم کردار ادا کیا آج ایک بار پھر اسی جدوجہد کی ضرورت ہے اس موقع پر جمیعت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما محمد ایوب مغل نے قرار داد پیش کی کہ 6اکتوبر بروز جمعہ کو تحفظ ختم نبوت کے نام سے منایا جائے مساجد و مدارس میں علماء کرام، خطباء مشائخ عظام ختم نبوت کے حوالے سے خطاب کریں جس پر شرکاء نے ان کی اس قرارداد کی حمایت کی اور 6اکتوبر بروز جمعہ کو تحفظ ختم نبوت کے نام سے منانے کا اعلان کیا علاوہ ازیں جے یو پی کے مرکزی صدر قاری محمد زوار بہادر نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے تحصیل و ضلعی عہدیداران سے حلف لیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر