ایمانداری ججوں کاطرہ امتیاز، فیصلوں میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے‘ سعید اللہ مغل

ایمانداری ججوں کاطرہ امتیاز، فیصلوں میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے‘ سعید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یارخاں سعید اللہ مغل نے کہا ہے کہ ماتحت عدلیہ کے جوڈیشنل افسران کسی سفارش اور دباؤ کے بغیر میر ٹ پر فیصلے کریں سائلین کو اپنی عدالتوں سے وہ ریلیف ضرور دیں جو انہیں اپیل میں مل سکتا ہے سینئر سول جج رحیم یارخاں شیخ فیاض حسین کے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج لیاقت پور صفدر اقبال کے چیمبر میں ججز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمانداری ججوں کا طرہ امتیاز ہونا چاہیے اپنے فیصلوں میں آزاد ذہن اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے کسی بھی مشکل کی صورت میں وہ ااپنے ججوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے سیشن جج نے کہا کہ مقدمات کو بلاوجہ طوالت نہ دی جائے تفتیش مکمل ہونے کے بعد اگر ٹرائل شروع نہ ہوسکے تو گرفتار ملزم کو ضمانت دی جانی چاہیے انہوں نے بتایا کہ 11اکتوبر کو رحیم یارخاں میں ہونے والے اجلاس میں لیاقت پور میں ریکارڈ روم کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے جس سے لیاقت پور کے وکلاء اور سائلین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج لیاقت پور عبدالقیوم بھٹہ ،سول ججز چوہدری محمد امین میو،چوہدری عابد حسین میو ،سیف اللہ موہل ،ملک وسیم عباس، محمد یار وٹو ،صدر بار ایسوسی ایشن لیاقت پور قاری سعید احمد اور نائب صدر شاہد خان سنجرانی بھی موجودتھے ۔