انتخابی اصلاحات 2017 ء کے بل کی منظوری سے جمہوریت مضبوط ہوگی‘ محمد خان ڈاہا

انتخابی اصلاحات 2017 ء کے بل کی منظوری سے جمہوریت مضبوط ہوگی‘ محمد خان ڈاہا

خانیوال(بیورونیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما ممبر قومی اسمبلی محمدخان ڈاہا نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے بل 2017کی منظوری سے ملک میں جمہوریت مضبوط اور انتخابات(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کاعمل صاف شفاف ہوگا بل کی مخالفت کرنے والے سیاسی دکانداری چمکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ حا لانکہ اس بل کی منظوری کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے دوران مشاورت مکمل تائید اورحمایت کی ہے ۔وہ گزشتہ روز اسلام آباد سے مسلم لیگ (ن) سٹی کے نائب صدر چوہدری عامرسعید سے فون پر بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں پارلیمنٹ قانون سا ز ی کے حوالے سے سپریم ادارہ ہے اس بل کی منظوری سے پرویزمشرف کے ظالمانہ اورآمرانہ قوانین کاخاتمہ ہوا۔ میاں نوازشر یف کا دوربا رہ بلامقابلہ صدر منتخب ہونا جمہوریت کی فتح ہے۔ انہوں نے ایک سوا ل کے جواب میں کہاکہ انتخابی اصلاحات کابل جب منظوری اورغوروخوص کے مراحل سے گزر رہاتھا اس وقت میاں نوازشریف کی نااہلی کاکو ئی ایشو اورفیصلہ سامنے نہیں تھا۔ یہ ترامیم کسی واحد شخص کیلئے نہیں تھیں یہ اوربات ہے کہ اس کا سب سے پہلا فائدہ میاں نوازشر یف کوملا جو سیاسی مخالفین سے ہضم نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف سب سے زیادہ عوامی مقبول ترین لیڈر ہیں انہیں سیاست سے الگ نہیں کیا جاسکتا مسلم لیگ(ن ) میاں نوازشر یف کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی قومی تعمیروترقی اورخوشحالی کے عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کوناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر