ڈکیتی ، چوری ، رہزنی کی وارداتیں، شہری نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم

ڈکیتی ، چوری ، رہزنی کی وارداتیں، شہری نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار) چوری ، ڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق گل گشت پولیس کے علاقہ نواب پور روڈ کے قریب 3ڈاکوؤں نے خلیل احمد سے نقدی موبائل 80ہزار روپے چھین لیے۔ بی زیڈ نشیمن کالونی کے قریب 3ڈاکوؤں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
نے حبیب سے 14ہزار مالیت کا موبائل ، الپہ پولیس کے علاقہ فاضل پور میں 4ڈاکو غلام عباس کے گھر گھس گئے۔ اور گھر میں موجود افراد پر اسلحہ تان کر موٹر سائیکل ، طلائی زیورات اور بکری ، شاہ رکن عالم وائی بلاک کے قریب 2ڈاکوؤں نے شاہد اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 80ہزار مالیت کے طلائی زیور نقدی اور موبائل چہلیک گھنٹہ گھر کے قریب ایک ڈاکو نے رکشہ سوار عزیز اظہر سے نقدی موبائل 50ہزار اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہوگئے۔ الپہ پولیس کے علاقہ کے قریب جیون سے 20ہزار 2سو روپے، شاہ رکن عالم سبزی منڈی کے قریب عبد القیوم سے نقدی طلائی زیورات 70ہزار ، سیتل ماڑی لاری اڈا کے قریب سکندر سے 22ہزار مالیت کا موبائل پر نامعلوم ملزمان نے چھپٹہ مار لیا۔ مظفر آباد تھری سٹار کے قریب 2ڈاکوؤں نے وسیم اکرم سے موبائل چھین لیا۔ ممتاز آباد سے سہیل ندیم، بی زیڈ سے منصور، نیو ملتان سے امتیاز، سیتل ماڑی سے ارشاد، شاہ شمس سے اقبال، مظفر آباد سے خضر حیات اور ظفر اقبال کی موٹر سائیکلیں ،الپہ اعلم پور میں عمر حیات کے گھر سے اڑھائی لاکھ مالیت کے طلائی زیور ونقدی، مخدوم رشید جلال آباد میں ساجد علی کے گھر سے 40ہزار مالیت کی گائے۔ بستی ملوک چک 18ایم آر حمیراللہ کے گھر سے نقدی، ریال، موبائل 50ہزار سٹی شجاع آباد گجر بھٹہ میں عمر کی دکان سے 41ہزار مالیت کے موبائل نقدی اور سامان نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے۔
وارداتیں