نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا مرحلہ 1 ماہ بڑھا دیا گیا

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا مرحلہ 1 ماہ بڑھا دیا گیا

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ پولیس نے ضلع میں موجود تمام نان کسٹم پیڈ گاڑٰوں کی رجسٹریشن کا مرحلہ ایک ماہ تک بڑھا دیا ،تمام این سی پی گاڑیوں کو 20اکبوبر تک رجسٹر کروائے۔21اکتوبر سے نان کسٹم پیڈ رجسٹر نہ ہونے والے گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ نے حکم جاری کردیا ۔ نان کسٹم پیڈ گاڑٰوں کی رجسٹریشن کا یہ مرحلہ کٹ این سی پی پر عائد نہیں ہوگا۔تمام مالکان ایک ماہ کے اندر اپنے گاڑیوں کے رجسٹریشن کے پابند ہوں گے ۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر ضلع شانگلہ راحت اللہ خان کے دفتر سے جاری ہونے والی اعلامیہ کے مطابق ضلع شانگلہ میں موجود تمام نان کسٹم پیڈ گاڑٰوں سے اپیل کی گئی ہیں کہ تمام مالکان جس کی گاڑ ی نان کسٹم پیڈ اور کٹ نہ ہوں ایک ماہ کے اندر اندر شانگلہ پولیس کے ساتھ رجسٹر کریں۔رجسٹریشن کا یہ اخری مرحلہ 20 اکتوبرتک جاری رہیگا جبکہ ایکسیس اکتوبر سے باقاعدہ طور پر پولیس کے ساتھ رجسٹر نہ ہونے والی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف پولیس کاروائی کریں گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر