امیر مقام وفاقی وزراء کے ہمراہ شانگلہ کا 1 روزہ دورہ کرینگے

امیر مقام وفاقی وزراء کے ہمراہ شانگلہ کا 1 روزہ دورہ کرینگے

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ،مسلم لیگ نواز خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر اور وزیرعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام وفاقی وزرا کے قافلے کے ہمراہ جمعے کو ایک روزہ دورہ کرینگے۔یہاں پر وہ یونین کونسل ڈھرئ اور یونین کونسل پیر خانہ میں جلسہ عام اور شمو لیتی تقاریب سے خطاب کرینگے۔باخبر رزائع نے بتا یا کہ انجینئر امیر مقام کے ساتھ وفاقی وزرا میں ہائیر ایجوکیشن کے علاوہ وفاقی وزیر بجلی سمیت کئی اہم وفاقی وزراہ شانگلہ میں شانگلہ یو نیورسٹی۔ شانگلہ ایکسپر یس وے۔نئی سوئی گیس منصوبوں۔ ضلع بھر میں نئی گریڈ سٹیشن سمیت مختلف علاقوں کو بجلی ٹرا نسمیشن لا ئن کا افتتاح سمیت سی پیک میں شانگلہ بزنس ہب کا اعلان بھی متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء کے ایک روزہ دورہ شانگلہ کے موقع پر پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے میں ضلع شانگلہ میں چھوٹے بزنس ہب کا اعلان بھی کریں گے۔ شانگلہ یونیورسٹی کا اعلان بھی متوقع ہے۔خوازہ خیلہ بشام ایکسپریس وے کا افتتاح بھی ہوگا۔شانگلہ میں سوئی گیس کے نئے منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ شانگلہ کے مختلف علاقوں میں واپڈابجلی لائن سمیت کئی نئی گریڈ سٹیشن کے قیام کا اعلان بھی دورے کا حصہ ہوگا۔ادھر لیگی ذرائع نے بتایا کہ انجینئر امیر مقام نے مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کے پارٹی میں باقاعدہ طور پر بھی شامل کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر