تحصیل کونسل مردان کی 3یونین کونسلوں میں سرے سے کونسلرز موجودہی نہیں
مردان ( بیورورپورٹ)تحصیل کونسل مردان کی 3یونین کونسلوں میں سرے سے کونسلرز موجودہی نہیں،ایک مشال قتل کیس میں روپوش ہیں ،ایک کا انتقال اورایک نے استعفیٰ دیاہے تینوں کا تعلق تحریک انصاف سے ہے کونسلروں کی عدم موجودگی کے باعث علاقے کے مکین مسائل کے حل کے لئے تڑپنے لگے اس حوالے سے منگل کے روز ہونے والے تحصیل اجلاس میں اے این پی کے رکن جاوید یوسفزئی نے کونسل کی توجہ دلائی کہ یونین کونسل مسلم آباد کے کونسلر عارف مردانوی جو مشال قتل کیس میں روپوش ہیں کی عدم موجودگی کے باعث علاقے کے عوام کو مشکلات کا سامناہے اس طرح یونین کونسل ہوتی کے کونسلر مہمند خان گذشتہ سال انتقال کرگئے ہیں جبکہ یونین کونسل خزانہ ڈھیری کے کونسلر نواب زادہ عمر فاروق خان نے اپنی نشست سے استعفیٰ دیاہے کونسل میں سوال اٹھایاگیاکہ ان کونسلوں کے فنڈزکہاں اورکس طرح خرچ کئے جاتے ہیں جس پر کنوینئر نے بتایاکہ عمرفاروق ہوتی کا استعفیٰ انہیں موصول ہی نہیں ہوا جبکہ عارف مردانوی کے کونسل کافنڈز ریلز ہوجائے گا۔