5 کلو واٹ اور زائد لوڈ کنکشنز عام ٹیرف پر چلائے جانیکا انکشاف

5 کلو واٹ اور زائد لوڈ کنکشنز عام ٹیرف پر چلائے جانیکا انکشاف

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو کے تھری فیز کنکشن والے صارفین پیک اور آف پیک ٹیرف کی سہولت سے محروم ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ میپکو ریجن میں 5 کلوواٹ اور زائد لوڈ کے کنکشنوں کے عام ٹیرف پر چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ 24 گھنٹے ایک ہی ٹیرف پر چلائے جانے سے کمپنی کے ریونیو(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

میں اضافہ جبکہ صارفین کو اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ 5 کلو واٹ اور زائد لوڈ کے کنکشنوں پر میپکو نے ٹائم آف ڈے ( ٹی او ڈی) اور ٹائم آف یوز ( ٹی او یو) میٹر متعارف کروائے تھے۔ ان میٹروں کی تنصیب سے صارفین بجلی کے زائد استعمال کے 4 گھنٹوں کی بلنگ پیک آور اوربقایا 20 گھنٹے آف پیک کی سہولت سے استعفادہ کرتے ہیں۔ میپکو کی جانب سے بلوں پر آگاہی فراہم کرنے کے باوجود ہزاروں تھری فیز کی سہولت استعمال کرنے والے صارفین اب بھی پیک اور آف پیک کی سہولت سے محروم ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر